English   /   Kannada   /   Nawayathi

روسی صدر پیوٹن اور شاہ سلمان کا عالمی توانائی مارکیٹ میں استحکام کیلئے روابط جاری رکھنے پر اتفاق

share with us


تجارت ، معیشت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے اہم اہداف حاصل کیے گئے ہیں


ماسکو /ریاض:20؍فروری2019(فکروخبر/ذرائع)روسی صدر ولادی میرپیوٹن اور سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران میں میں عالمی توانائی مارکیٹ میں ا ستحکام کے لیے روابط جاری رکھنے سے اتفاق کیا ہے۔کریملن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق دونوں لیڈروں نے ٹیلی فون پر دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے۔انھوں نے روس اور سعودی عرب کے درمیان توانائی سمیت مختلف شعبوں دوطرفہ تعاون کو سراہا ہے اور ا س کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ تجارت ، معیشت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے اہم اہداف حاصل کیے گئے ہیں۔انھوں نے سعودی عرب اور روس کے درمیان کثیر الجہت تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے اور آیندہ مختلف سطحوں پر روابط کے شیڈول کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔واضح رہے کہ روس ، تیل پیدا کرنے والے دوسرے ممالک اور تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک نے مجموعی طور پر جنوری سے تیل کی یومیہ پیداوار میں 12 لاکھ بیرل کی کمی سے اتفاق کیا تھا۔ اس فیصلے کا مقصد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں استحکام لانا تھا۔اوپیک اور غیر اوپیک ممالک کے درمیان وزارتی سطح پر آیندہ اجلاس اپریل کے وسط میں آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں متوقع ہے اور وہ تیل کی پیداوار میں اس کٹوتی کو برقرار رکھنے یا اس میں کسی کمی وبیشی کے بارے میں کوئی فیصلہ کریں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا