English   /   Kannada   /   Nawayathi

سوڈان پر باہر سے کوئی حل مسلط نہیں کیا جائے گا‘امریکہ

share with us


حکومت شہریوں کے پر امن اظہار کے حق کا احترام کرے اور مظاہرین بھی پرامن رہنے پر کاربند رہیں


واشنگٹن:20؍فروری2019(فکروخبر/ذرائع)امریکی قومی سلامتی کونسل میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے معاون خاص اور افریقہ کے امور کے لیے سینئر مشیر سیریل سارٹر کا کہنا ہے کہ سوڈان پر باہر سے کوئی حل مسلط نہیں کیا جائے گا۔سارٹر کا یہ بیان خرطوم میں سوڈانی صدر کے معاون فیصل حسن ابراہیم سے ملاقات کے بعد سامنے آیا۔ انہوں نے کہا کہ سوڈان اس وقت عبوری مرحلے سے گزر رہا ہے تاہم اس امر کی اشد ضرورت ہے کہ حکومت شہریوں کے پر امن اظہار کے حق کا احترام کرے۔ سارٹر نے مظاہرین سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ پر امن رہنے پر کاربند رہیں۔امریکی عہدیدار کے مطابق مزید صبر کے ذریعے حکومت کوئی سیاسی حل تلاش کرنے میں کامیاب ہو جائے گی اور سوڈان پر باہر سے کوئی حل نہیں تھوپا جائے گا۔دوسری جانب فیصل حسن ابراہیم نے باور کرایا ہے کہ سوڈان مشترکہ دل چسپی کے تمام امور میں امریکا کے ساتھ بات چیت پر کاربند ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا