English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکہ کے سینیٹر برنی سینڈرز نے ایک مرتبہ پھر صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا 

share with us


واشنگٹن:20؍فروری2019(فکروخبر/ذرائع)امریکہ کے سینیٹر برنی سینڈرز نے ایک مرتبہ پھر صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔77 سالہ برنی سینڈرز 2016 میں امریکہ کی سیاسی پارٹی ڈیموکریٹ کی جانب سے صدارتی انتخابات کے پارٹی ٹکٹ کے حصول کے لئے امریکہ کی سابق وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن کے مد مقابل تھے تاہم وہ پارٹی الیکشن میں ہیلری سے ہار گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق برنی سینڈرز نے دوبارہ صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان اپنے حامیوں کے نام جاری ای میل میں کیا۔انہوں نے اپنی ای میل میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ آئندہ الیکشن میں ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے کر امریکی معیشت کا رخ چند لوگوں کی جانب سے ہٹا کر عام عوام کی جانب کریں گے۔ فیصلے کے بعد برنی سینڈرز کو ممکنہ طور پر پارٹی کی جانب سے کئی مشکل سوالات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ ان کی عمر کو لے کر سوالات کئے جا سکتے ہیں کیونکہ اس وقت پارٹی میں بہت سے نئی سوچ رکھنے والی نوجوان قیادت موجود ہے۔برنی سینڈرز کی جانب کی ای میل میں موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر سخت تنقید کی گئی ہے۔ سینیٹر برنی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ کی ماڈرن تاریخ کا سب سے خطرناک صدر قرار دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک ایسے شخص کے خلاف لڑنے جا رہے ہیں جو ایک جھوٹا، فراڈ کرنے والا، نسل پرست اور انتہائی مکار انسان ہے۔ ہمیں اس کی چنگل سے امریکی جمہوریت کو آزادکرانا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا