English   /   Kannada   /   Nawayathi

جئے پور جیل میں پاکستانی قیدی کا پیٹ پیٹ کر قتل

share with us

جے پور:20؍فروری2019(فکروخبر/ذرائع)راجستھان کے دارالحکومت جے پور کےگھاٹ گیٹ کے سینٹر جیل میں قید پاکستانی شہری شاکراللہ کو ساتھی قیدوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا ہے۔

 خیال رہے کہ گذشتہ دنوں پلوامہ کے اونتی پورہ علاقے میں سی آر پی ایف کے قافلے پر عسکریت پسندوں کی جانب سے حلمہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 45 سے زائد جوانوں کی موت ہوگئی تھی۔ جس کے بعد پورے ملک میں پاکستان مخالف غم و غصہ دیکھا گیا۔ اس سلسلے میں اب تازہ معاملہ راجستھان کے سینٹرل جیل سے سامنے آیا ہے، جہاں پاکستانی شہری شاکراللہ کو ساتھی قیدیوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔ اطلاعات کے مطابق شاکراللہ کو سنہ 2011 میں اے ٹی ایس نے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا تھا، جسے سنہ 2013 میں گجرات سے راجستھان بھیجا گیا اور سنہ 2017 میں عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ معاملے کی جانچ کا حکم دے دیا گیا ہے اور اعلی حکام جیل میں تحقیقات کے لیے پہنچ گئے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا