English   /   Kannada   /   Nawayathi

پلوامہ حملہ پر بی جے پی کی سیاست۔ یچوری کی نکتہ چینی

share with us

حیدرآباد:20؍فروری2019(فکروخبر/ذرائع)سی پی آئی ایم کے جنرل سکریٹری سیتارا م یچوری نے پلوامہ دہشت گردانہ حملہ پر سیاست پر بی جے پی پر نکتہ چینی کی۔انہوں نے حیدرآباد میں پارٹی کے ریاستی ہیڈ کوارٹرس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پلوامہ حملہ کی مذمت کی جس میں سی آرپی ایف کے 40جوان شہید اور دیگر کئی زخمی ہوگئے تھے۔انہوں نے کہاکہ یہ حملہ مخالف ملک ہے اور ہر کسی کو اس کی مذمت کرنی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ کی جانب سے طلب کردہ کل جماعتی اجلاس میں تمام اپوزیشن نے بہ اتفاق آرا حکومت کی حمایت کی تھی تاکہ دہشت گردی اور مخالف ملک عناصر کے خلا ف مناسب کارروائی کی جاسکے تاکہ ملک کے مفادات، عوام اور مسلح افواج کی سلامتی کو یقینی بنایاجاسکے ۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک بے عزتی کی بات ہے کہ وزیراعظم انتخابی مہم کے سبب اس اجلاس میں شرکت نہیں کرسکے تاہم بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ جنہوں نے ا س اجلاس میں شرکت کی تھی کہا تھا کہ ہمارے جوانوں کی قربانی رائیگاں جانے نہیں دی جائے گی۔ہم ان مخالف ملک طاقتوں کو سبق سکھائیں گے کیونکہ یہ کانگریس کی حکومت نہیں ہے ۔یچوری نے سوال کیا کہ جب ملک دہشت گردی کے خلاف متحد ہوکر لڑرہا ہے تو پھر مرکز اس مسئلہ پر سیاست کیوں کر رہا ہے؟انہوں نے کہاکہ اس مسئلہ پرسیاست کرنا افسوسناک ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا