English   /   Kannada   /   Nawayathi

منگلور سینٹرل سے یشونت پور کے درمیان رات میں چلائی جانے والی ٹرین کے اوقات میں تبدیلی 

share with us

 

منگلورو 19؍ فروری 2019(فکروخبر نیوز) منگلور سینٹرل سے یشونت پور کے درمیان رات میں چلائی جانے والی ٹرین کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے۔ یہ ٹرین 21فروری سے شروع ہوجائے گی۔ اس تبدیلی سے مسافر ناخوش نظر آرہے ہیں ۔
جنوبی ریلوے کے افسران نے ریلوے بورڈ کو رات میں منگلور سینٹرل سے یشونت پور کے درمیان چلائی جانے والی ٹرین کے اوقات کا خاکہ بھیجا تھا جس کے مطابق یہ ٹرین ہفتہ میں تین روز چلنے والی تھے ۔ اسی خاکہ کے مطابق یہ ٹرین یشونت پور سے ہر ہفتہ اتوار ، منگل اور جمعہ کی شام ساڑھے چار بجے روانہ ہوگی اور صبح چار بجے منگلور سینٹرل پہنچے گی۔ لیکن ریلوے بورڈ نے 14فروری کو اس سلسلہ میں احکامات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ٹرین کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے ، اب نئے نظام کے مطابق یہ ٹرین جمعہ کے بجائے جمعرات کو یشونت پور سے روانہ ہوگی ۔ افسران کا کہنا ہے کہ سنیچر کی صبح سینٹرل ریلوے اسٹیشن پر صبح کے اوقات میں نئی ٹرین کا داخلہ آسان نہیں ہے۔ 
مذکورہ ٹرین کا افتتاح 21جنوری کو ایم پی نلن کمار کتیل کے ہاتھوں سے ہوگا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا