English   /   Kannada   /   Nawayathi

منڈیا : بیلور کراس پر پیش آیا بھیانک سڑک حادثہ ، دو نوجوان جاں بحق 

share with us

 

منگلورو 19؍ فروری 2019(فکروخبر نیوز) انووا کار کے سڑک کنارے واقع ایک دھابے سے ٹکرانے کی وجہ سے دو نوجوان کے جاں بحق ہونے کی واردات آج صبح سویرے پیش آئی ہے۔ یہ حادثہ بیلور کراس منڈیا میں پیش آئی ہے جبکہ ایک پید ل سوار کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت امتیاز (20) اور شاہنواز (20) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ 
اطلاعات کے مطابق چند دوستوں نے چار روزہ تفریحی پروگرام بنایا اور وہ کنور سے بنگلور کے لیے رات دو بجے روانہ ہوگئے۔ جب صبح سویرے قریب سات بجے کار منڈیا کے بیلور کراس پر پہنچی تو کار کا ٹائر پھٹ گیا اور کار ایک ڈھابے کی دیوار سے ٹکراگئی جس کی وجہ سے دو نوجوانوں نے دم توڑدیا ۔ ایک راہگیر سمیت کار پر سوار افراد بھی زخمی ہوگئے ہیں جن کی شناخت مزمل ، صفوان اور مشتاق کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ جبکہ شاہنواز ، ہدایت اللہ ، شروان ، محمد شاکر ، سلیمان فارش کو معمولی چوٹیں پہنچی ہیں۔ 
خبروں کے مطابق امتیاز منگلور کے بندرگاہ علاقہ میں ایک چاکلیٹ کی دکان کا مالک تھا اور شاہنواز پی یوسی سال دوم کا طالب علم تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا