English   /   Kannada   /   Nawayathi

ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی عہدے سے ہٹانے کی کوششوں کا انکشاف

share with us

 ڈونلڈ ٹرمپ نے ایف بی آئی اور وزارتِ قانون کے حکام  کے درمیان  ان کو صدارتی عہدے سے ہٹانے کے معاملے پر مذاکرات کرنے کے دعووں  کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جواب دیتے  ہوئے کہا ہے کہ"یہ غیر قانونی اورغدارانہ  حرکت ہے۔"

ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹر پر  اپنے پیغام میں امریکی فوکس نیوز چینل  کے اینکر پرسن ڈان بونگینو  کے مندرجہ ذیل الفاظ کو  شیئر کیا۔"یہ امریکی  صدر کے خلاف ایک غیر قانونی بغاوت کی کوشش ہے۔"

ٹرمپ نے  اپنے پیغام کے آخیر پر "سچ ہے"  لکھتے ہوئے   ان کے خلاف بغاوت کی کوشش ہونے کے ایما  کی تصدیق کی ہے۔امریکی صدر نے یہ پیغام ایف بی آئی کے سابقہ    ڈپٹی چیئر مین  انڈریو میک  کیب کے  امریکی سی بی ایس ٹیلی ویژن چینل پر بعض بیانات کے بعد شیئر کیا ہے۔

انڈریو  میک کیب نے دعوی کیا تھا کہ نائب وزیر قانون راڈ روزنسٹین   نے سال 2017 میں  "ٹرمپ کے صدارتی عہدے  کے لیے نا اہل ثابت  کیے جانے پر ان کو عہدے سے ہٹائے جانے کا موقع فراہم کرنے والی ایک شق پر کابینہ کے بعض ارکان کے ساتھ مذاکرات کیے تھے۔دوسری جانت روزنسٹین نےان دعوووں کو مستردکرتے ہوئے  کہا کہ "مذکورہ شق  کے اطلاق  کے حوالے سے  کوئی  بنیاد  موجود نہیں۔"

دریں اثناء امریکی سینٹ کے انصاف کمیشن کے صدر ریپبلیکن سینیٹر  لنڈسی  گراہم  کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کو ان کے عہدے سے ہٹائے  جانے  کے دعووں کے بارے میں تحقیقات کرائی جائینگی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا