English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایم ایل سی سٹی روی کی کار دو کارو ں سے ٹکراگئی ، دو افراد ہلاک ، نشہ میں دھت گاڑی چلانے کا الزام 

share with us

ٹمکور 19؍ فروری 2019(فکروخبر نیوز) سڑک کے کنارے کھڑی کی گئی دو کاروں سے تیز رفتار ی کے ساتھ بی جے پی کے ایم ایل اے سٹی روی کی کار ٹکرانے کے نتیجہ میں دو افراد کے موقعۂ واردات پر ہلاک ہونے کی واردات یہاں پیش آئی ہے۔ کار کی رفتار تیز تھی اور الزام لگایا جارہا ہے کہ ڈرائیور نشہ میں دھت کارچلارہا تھا ، کار میں سٹی روی کے علاوہ ایک ڈرائیور اور ایک گن مین بھی تھاجنہیں معمولی چوٹیں پہنچی ہیں۔ جب مہلوکین کے رشتہ داروں کو جب اس بات کا علم ہوا ہے کہ کار میں سی ٹی وی روی بھی سوار تھا تو انہوں نے اس کے خلاف بھی معاملہ درج کرلیا ہے۔پولیس اس پورے معاملہ کی تحقیقات کرہی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کی قیادت کونیگال ڈی وائی ایس پی رام لنگا گوڑا کررہے ہیں۔ اعلیٰ پولیس افسران کی بھی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں اس پورے معاملہ پر سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے۔ 
سی ٹی روی نے ایک ویڈیو جاری کرکے اس واقعہ پر اپنی صفائی پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں شیموگہ سے پروگرا م سے لوٹ کے بعد ایک دوسرے پروگرام میں شرکت کے لیے چنئی جارہا تھا۔ میں نے ڈرائیور آکاش کو پہلے ہی بتایا دیا تھا کہ کار سو کی رفتار کے اندر ہی چلانا۔ میں نیند کی حالت میں تھا کہ اس دوران ایک بڑی آواز میری کانوں سے ٹکراگئی۔ میں نے دیکھا کہ کارکا ایربیگ نکلا ہوا ہے ، بعد میں پتہ چلا کہ اس حادثہ ہوا ہے جس میں دو افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔ 
سی ٹی روی کی بیوی پلاوی روی نے بھی نشہ میں دھت گاڑی چلائے جانے کے الزامات کی تردید کی ہے اور کہا کہ یہ سفید جھوٹ ہے کہ میرا شوہر سی ٹی روی نشہ میں دھت تھا۔ اس نے پوچھا کہ میرا شوہر کافی ہی نہیں پیتا ہے تو شراب کہاں سے پئے گا؟

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا