English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کا یورپی ممالک پر ایران کو دھوکا دینے کا الزام

share with us

تہران:19؍فروری2019(فکروخبر/ذرائع)ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے اپنے ملک کی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایرانی جوہری معاہدے پر دستخط کرنے والے یورپی ممالک کے دھوکے میں نہ آئے۔امریکا کی علاحدگی کے بعد جوہری معاہدے کے ختم ہو جانے کا خطرہ لاحق ہے۔سرکاری ٹی وی نے پیر کے روز خامنہ ای کا یہ بیان نشر کیا کہ "ایران کے حوالے سے امریکی عداوت واضح ہے.. ہمارے دشمنوں کے دل میں اسلامی جمہوریہ کی دشمنی بیٹھی ہوئی ہے۔ ہمارے عہدے داران پر لازم ہے کہ وہ یورپیوں کے فریب میں نہ آئیں۔ آپ لوگ یورپیوں سے دھوکا نہ کھائیں"۔اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اتوار کے روز کہا کہ "ایران کے ساتھ تجارت سے متعلق یورپی میکانزم کارگر نہیں ہو پا رہا۔ جرمنی، فرانس اور برطانیہ پر لازم ہے کہ وہ 2015 میں ایران کے ساتھ طے پائے گئے جوہری معاہدے کی پاسداری کے اظہار کے واسطے زیادہ بڑی کوشش کریں"۔میونخ میں سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ظریف نے کہا کہ اگر یورپ نے امریکی جانب دار بلاک کے خلاف چلنے کا ارادہ کر لیا ہے تو اسے خطرات کا متحمل ہونے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔یاد رہے کہ یورپ کے تین ممالک جرمنی، فرانس اور برطانیہ نے فروری کے اوائل سے ایران کے ساتھ "تجارتی تبادلوں کی سپورٹ" کے واسطے ایک میکانزم پر عمل درامد شروع کیا ہے۔ اس میکانزم کا اعلان یورپی یونین کے رکن ممالک کے وزراء خارجہ کے اجلاس کے ضمن میں کیا گیا۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا