English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیل نے فلسطینیوں کی کروڑوں ڈالر رقم ضبط کر لی

share with us


مقبوضہ بیت المقدس:19؍فروری2019(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی حکومت نے فلسطینی اتھارٹی پرایک اور معاشی بم گراتے ہوئے اس کے واجب الاداء 10 کروڑ 38 لاکھ ڈالر کی رقم یہ کہہ کر روک دی ہے کہ اتھارٹی اس رقم سے اسرائیل کے خلاف مزاحمت کرنے والے فلسطینیوں کے خاندانوں کی کفالت پر خرچ کر رہا ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی کابینہ کے اتوار کے روز ہونے والے اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کو ٹیکسوں کی ادائی کی مد میں اب 10 کروڑ 38 لاکھ ڈالر کی رقم ادانہیں کی جائے گی کیونکہ یہ رقم ان فلسطینی قیدیوں کے اہل خانہ کی کفالت پرخرچ کی جاتی ہے جو اس وقت مزاحمتی کارروائیوں کے الزام میں اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں۔اسرائیل اور اس کے اتحادی امریکا کا موقف ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کو ملنے والی رقوم فلسطینی مزاحمت کاروں کے خاندانوں کی کفالت پر خرچ کی جاتی ہے۔ ان کے بچوں کی دیکھ بحال، تعلیم اور دیگر ضروریات اسی رقم سے پوری کی جاتی ہیں۔گذشتہ برس اسرائیلی کنیسٹ نے ایک نیا قانون منظور کیا تھا جس میں کہاگیا تھا کہ اگر فلسطینی اتھارٹی کو ملنے والی رقم اسرائیل کے خلاف مسلح جدو جہد کرنے والوں پر خرچ کی جاتی ہے تو اسرائیل وہ رقم روکنے کا مجاز ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا