English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل کے طالب علم کو پانی پر چلنے والی سائیکل کے تیار کرنے پر قومی سطح کے انسپائر ایوارڈ سے نوازا گیا 

share with us

بھٹکل 18؍ فروری 2019(فکروخبر نیوز) یہاں تینگن گنڈی سرکاری پرائمری کنڑا اسکول کے طالب علم کی جانب سے تیار کی گئی پانی پر چلنے والی سائیکل کو قومی سطح کے انسپائر ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ فکروخبر کے مطابق مدھو منجوناتھ نامی طالب علم نے اپنے استاد کی نگرانی میں رہ کر پانی پر چلنے والی سائیکل کا ماڈل تیار کیا جسے قومی سطح کے نمائشی مقابلہ میں رکھا گیا ۔ سائیکل کی بناوٹ سے ہی اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ بڑی محنت کے بعد مذکورہ طالب علم نے اسے تیار کیا ہے جس کی وجہ سے اسی سائیکل کو ایوراڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ اسکول کے اساتذہ کے ساتھ ساتھ تینگن گنڈی کے عوام نے اس پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے طالب علم کو مبارکبادی پیش کی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پنیت گونڈا نامی طالب علم نے پانی پر چلنے والی سائیکل تیار کی تھی جسے نئی دہلی میں منعقدہ قومی سطح کے نمائش میں رکھا گیا تھا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا