English   /   Kannada   /   Nawayathi

مڈیکیری : کار گہری کھائی میں گرنے سے چار افرادہلاک

share with us

مڈیکیری :18فروری2019(فکروخبرنیوز) ضلع کے ہیریبیل علاقہ میں ایک کار بے قابو ہوکر 50فٹ گہری کھائی میں گرنے سے بنٹوال سے تعلق  رکھنے والے  چار افراد کی موت واقع ہو گئی جبکہ ایک مسافر شدید زخمی ہے ، یہ افسوس ناک حادثہ ۱۸ فروری پیر کے روز پیش آیا ہے ، مہلوکین کی شناخت وشوناتھ ۵۵ پشپاوتی ۴۸ راہل رائے ۵۸ اور ممتا ۵۱ کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ،

تفصیلات کے مطابق یہ افراد کار پر سوار یکشگانا پروگرام میں شرکت کے لئے چکمگلور جا رہے تھے کہ اسی دوران ہلومارا نامی علاقہ سے گزرتے ہوئے ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا جس سے گاڑی ۵۰ فیصد گہری کھائی میں جا گری ،حادثہ کی وجہ سے کار پوری طرح سے تباہ ہو چکی ہے اور کار پر سوار چار افراد کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جبکہ ایک مسافر سنجیوا شیٹی بری طرح زخمی ہوگئی ہے جسے کالسا اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، کالسا پولس تھانہ میں حادثہ سے متعلق معاملہ درج کر لیا گیا ہے  ،مزید تفصیلات کا انتظار ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا