English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے خلاف حوثیوں کا احتجاج

share with us

صنعاء:18؍فروری2019(فکروخبر/ذرائع)یمن کے مختلف شہروں میں ہزاروں حوثیوں نے وارساو میں منعقدہ کانفرنس کے دوران یمن کے وزیر خارجہ خالد الیمانی کے اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو کے قریب بیٹھنے کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا ہے اور "اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے" کی مخالفت کی ہے۔

الیمانی  کے امریکی زیر قیادت  اور وارساو میں منعقدہ "مشرق وسطیٰ میں امن  اور سلامتی والے مستقبل کی حمایت" نامی  کانفرنس میں اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو  کے پاس بیٹھنے کے بعد ہزاروں  حوثیوں  نے اس صورتحال پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

یمن کے شہروں صنعا، حدیدہ، زمار اور صدا میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں یمانی کے نیتان یاہو کے ساتھ بیٹھنے کی مذمت کی گئی، مظاہرین نے اسرائیل۔یمن تعلقات مخالف تحریروں والے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔مظاہرین نے فلسطینیوں کے دعوے کی حمایت میں اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے۔

واضح رہے کہ کانفرنس میں نیتان یاہو کے خطاب کے دوران  ان کا مائیکروفون بند ہونے پر یمانی نے اپنا مائیکروفون نیتان یاہو کی طرف بڑھایا۔

جواباً نیتان یاہو نے یمانی کے ساتھ خوش کلامی کی اور کہا کہ یہ چیز دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کا پہلا قدم ہے۔ تاہم یہ تمام صورتحال یمنی عوام کے ردعمل کا سبب بنی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا