English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران کی دو یونیورسٹیوں پر امریکی پابندی ، جوہری شعبہ میں سائنسی کارروائیاں کرنے کا الزام

share with us

تہران:18؍فروری2019(فکروخبر/ذرائع)ایران کے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی منصور غلامی  نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایران کی 2 یونیورسٹیوں کو جوہری شعبے میں سائنسی کاروائیاں کرنے  کی وجہ سے پابندیوں کی فہرست میں شامل  کر لیا ہے۔

ایرانی اسٹوڈنٹ خبر رساں ایجنسی ISNA کے مطابق غلامی نے کہا ہے کہ جوہری شعبے میں کام کی وجہ سے بہشتی یونیورسٹی اور صنعتی شریف  یونیورسٹی کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے۔  میں نے اپنے حالیہ دورہ یورپ کے دوران ان دونوں یونیورسٹیوں کو پابندیوں کی فہرست سے نکالے جانے کے لئے مذاکرات کئے تھے۔

منصور غلامی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مراکز اور  ایرانی یونیورسٹیوں کے درمیان بعض غلط فہمیاں  ہوئی ہیں۔ ایران کی بعض یونیورسٹیوں کے نیوکلئیر فزکس کے شعبے میں تحقیقات کرنے اور اس موضوع پر مقالے شائع کرنے  کو بیرونی ممالک کی طرف سے غلط مفہوم دیا گیا ہے اور اس تائثر کو تبدیل کرنے کے لئے ہم کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 5+1 رکن ممالک  کے درمیان "جامع  مشترکہ عملی پلان " نامی جوہری سمجھوتے پر 14 جولائی 2015 کو آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں دستخط کئے گئے۔

تاہم امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مئی 2018 کو جوہری سمجھوتے سے دستبرداری کا اعلان کر کے ایران کے خلاف دوبارہ سے بتدریج شکل میں پابندیوں کا اطلاق کرنا شروع کر دیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا