English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلسطینی علماء کونسل کا عرب ممالک سے صہیونی جرائم کو بے نقاب کرنے کا پرزور مطالبہ

share with us

مقبوضہ بیت المقدس :18؍فروری2019(فکروخبر/ذرائع)فلسطینی علماء کونسل نے عالم اسلام، عرب ممالک کی حکومتوں، عوام ذرائع ابلاغ اور عالمی برادری پر صہیونی ریاست کے منظم جرائم کو بین الاقوامی سطح پر بے نقاب کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ فلسطینی علماء کونسل کا اجلاس غزہ کی پٹی میں کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر مروان ابو راس کی زیرصدارت ہوا، انہوں نے اسیران سے یکجہتی کے لیے سرگرم سے اپیل کی کہ وہ فلسطینی اسیران کے خلاف صہیونی ریاست کے جرائم کو بے نقاب کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ڈاکٹر مروان ابو راس کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فلسطینی اسیران پرمظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔ فلسطینی اسیران کے خلاف صہیونی ریاست کے جرائم کو ہرسطح پر بے نقاب کیا جائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا