English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی پابندیوں کے بعد طالبان نےپاکستان دورہ رد کر دیا

share with us

دوحا:18؍فروری2019(فکروخبر/ذرائع)افغان طالبان کے مذاکراتی وفد میں شامل اراکین پر اقوام متحدہ اور امریکا کی جانب سے سفری پابندیوں کے باعث پاکستان کا دورہ ملتوی کردیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان طالبان کے مذاکراتی وفد نے آج اسلام آباد پہنچنا تھا، قطر میں افغان طالبان سیاسی دفتر سے جاری بیان میں سفری پابندیوں کے باعث دورہ ملتوی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مذاکرات کے لیے نئی تاریخ طے کی جائے گی جس کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

قطر، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں ہونے والے مذاکراتی عمل میں افغانستان میں جاری 17 سالہ جنگ کے خاتمے کی امید ہوگئی ہے اور امریکا بھی اپنی فوجیں واپس بلانے پر تیار ہوگیا ہے۔ اسی سلسلے میں مذاکراتی وفد کو پاکستان آنا تھا۔

دوسری جانب امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران امن مذاکرات کو عملی جامہ پہنانے کے لیے معلومات کے تبادلے اور مشاورت پر اتفاق کیا گیا۔

ادھر طالبان اور افغان سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، فریقین کی جانب سے متضاد اعداد وشمار پیش کیے گئے ہیں جب کہ بارودی سرنگ دھماکے میں ایک شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا