English   /   Kannada   /   Nawayathi

قضیہ فلسطین پرغور کے لیے8 ملکی اجلاس آئرلینڈ میں طلب

share with us

قاہرہ:18؍فروری2019(فکروخبر/ذرائع)مصری حکومت نے کہا ہے کہ قضیہ فلسطین پرغور کے لیے 8 ملکی اجلاس جلد ہی آئرلینڈ میں ہوگا۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مصری وزیر خارجہ سامح شکری نے کہا ہے کہ آٹھ ممالک کے وزراء خارجہ جلد ہی آئرلینڈ میں جمع ہوں گے جہاں وہ قضیہ فلسطین کے امور پربات چیت کریں گے۔وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ قضیہ فلسطین سیمتعلق اجلاس میں میزبان ملک آئرلیں ڈ کے علاوہ فرانس، فلسطین، اردن، قبرص، سویڈن، مصر اوراسپین شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ اجلاس میں عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ حال ہی میں پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں مشرق وسطیٰ امن کانفرنس منعقد کی گئی تھی جس میں 60 ملکوں کے مندوبین نے شرکت کی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا