English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں سے لیس نئی آبدوز تیار کرلی

share with us

تہران:18؍فروری2019(فکروخبر/ذرائع)ایران نے ایک نئی آبدوز سمندر میں اتارنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی آبدوز طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں سے لیس ہے۔ایران کے سرکاری ٹیلی ویڑن پر نشر ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ساتھ کشیدگی کے بعد ایران نے اپنی ’’دفاعی‘‘ ضروریات کے پیش نظر نئی آبدوز سمندر میں اتاری ہے۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق یہ آبدوز بندر عباس بندرگاہ سے سمندر میں اتار کی گئی۔ اس موقع پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں عسکری اور سیاسی قیادت بھی موجود تھی۔تقریب سے خطاب میں صدر حسن روحانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے دفاع کے لیے بری، فضائی اور بحری اسلحہ سازی میں خود کفیل ہوچکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری دفاعی صلاحیتوں کا ہدف ملک وقوم کے مفادات کا تحفظ ہے۔ ہم کسی ملک کو ایران کو بری نظر سے دیکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔صدر حسن روحانی نے مزید کہا کہ جنگوں اور دشمنوں کی طرف سے عاید کردہ پابندیوں نے ایران کو یہ سبق سکھایا کہ ہم دفاعی میدان میں کسی دوسرے پر انحصار نہ کریں بلکہ خود کفیل ہو جائیں۔سمندر میں اتاری کی گئی نئی آبدوز کو 'الفاتح' کا نام دیا گیا ہے۔ یہ آبدوز پہلے سے تیار کردہ ایران کی دو آبد دوزوں 'غدیر' اور 'کیلو' کی نسبت جدید سہولیات اور صلاحیتوں سے آراستہ ہے۔ اس کا وزن 600 ٹن ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق 'الفاتح' آبدوز سطح سمندر سے 200 میٹر نچے سفر کرنے اور مسلسل 35 دن تک زیرآب رہنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا