English   /   Kannada   /   Nawayathi

پولش حکام سفارتی تنازعے کے سبب اسرائیل کا دورہ معطل کر سکتے ہیں

share with us

وارسا:18؍فروری2019(فکروخبر/ذرائع)پولینڈ کے حکام اپنا اسرائیل کا طے شدہ دورہ معطل کر سکتے ہیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم کی طرف سے پولینڈ کو ہولوکاسٹ کے جرم میں شریک ہونے کا الزام دیے جانے کے بعد یہ بات پولینڈ کے وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے کہی گئی ہے۔ قبل ازیں پولینڈ کے وزیراعظم ماتوئیش موراویئسکی نے اپنا دورہ اسرائیل منسوخ کر کے ملکی وزیر خارجہ کو وہاں بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔ پولش وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے تناظر میں اسرائیل میں طے شدہ V4 سمٹ میں پولینڈ کی طرف سے کسی بھی قسم کی شرکت سوالیہ نشان کی زد میں ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا