English   /   Kannada   /   Nawayathi

فیس بک نے جانتے بوجھتے پرائیویسی قوانین کی خلاف ورزی کی، برطانوی ارکان پارلیمان

share with us

لندن:18؍فروری2019(فکروخبر/ذرائع)برطانوی ارکان پارلیمان نے فیس بک پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے جانتے بوجھتے ڈیٹا پرائیویسی اور انسداد مسابقت سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کی۔ یہ بات برطانوی پارلیمان کی ڈیجیٹل، کلچر، میڈیا اینڈ اسپورٹس کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ اس رپورٹ میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سماجی رابطوں سے متعلق کمپنیوں کو اپنی ویب سائٹس پر شائع کردہ مواد کے حوالے سے خود پر واضح قانونی ذمہ داریاں لاگو کرنا چاہییں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فیس بک اپنے صارفین کی پرائیویسی ترجیحات کو نظر انداز کرتے ہوئے ان کی معلومات بعض ایپلیکیشن بنانے والوں کو فراہم کرنے پر آمادہ نظر آتا ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا