English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمنی تنازعے میں برسرپیکار قوتیں حدیدہ سے افواج کے انخلا پر متفق

share with us

صنعاء:18؍فروری2019(فکروخبر/ذرائع)یمنی تنازعے میں برسرپیکار قوتیں بندرگاہی شہر حدیدہ سے اپنی اپنی افواج کے جزوی انخلا پر متفق ہو گئی ہیں۔ یہ پیش رفت ڈینش جنرل میشائل لولسگارڈ کی ثالثی میں حدیدہ میں ہی جاری بات چیت میں ہوئی ہے۔ اقوام متحدہ نے اسے ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ حدیدہ میں جنگ بندی پر اتفاق پچھلے سال سویڈن میں اقوام متحدہ کی ثالثی میں منعقدہ مذاکرات میں ہوا تھا۔ حوثی باغیوں اور یمنی حکومت کے مابین حدیدہ سے انخلا کے حوالے سے طے پانے والے اتفاق رائے پر عملدرآمد کی البتہ کوئی تاریخ فی الحال نہیں بتائی گئی ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا