English   /   Kannada   /   Nawayathi

پلوامہ حملہ کے انتقام کے نام پر بی جے پی کی سیاست ، امت شاہ کی بیان بازی پر رہنماوں کا سخت رد عمل

share with us

آسام :18فروری2019(فکروخبر/ذرائع)بی جے پی نے پلوامہ حملے کے انتقام کے نام پر سیاست شروع کر دی ہے ،آسام میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بی جےپی صدر امت شاہ نے کانگریس پر حملہ کیا اور کہا کہ پلوامہ میں سی آر پی ایف کے ۴۰ جوانوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی کیونکہ مرکز پر اب کانریس نہیں بی جے پی کی حکومت ہے ، اس کے ساتھ ہی آسام میں قومی شہریت رجسٹر(این آر سی ) پر بھی سیاست کرتے ہوئے شاہ نے کہا کہ ہم آسام کو کشمیر نہیں بننے دیں گے ۔گوہاٹی میں بی جے پی یوا مورچہ کے ذریعہ منعقد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی صدر نے پلوامہ حملے کے تعلق سے کہا کہ یہ بزدلانہ حملہ پاکستانی دہشت گردوں نے کیا ہے ،ان سی آر پی ایف جوانوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی کیونکہ اب مرکز میں کانگریس کی حکومت نہیں ہے ، ہم سیکیورٹی کے معاملہ میں کسی بھی طرح کا سمجھوتہ نہیں کریں گے ، اس بیان بازی اور پلوامہ حملے کے سیاسی استحصال پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس کی ترجمان پرینکا چترویدی ،سماجی کارکن یوگیندر یادو اور جموں کشمیر کی ساق وزیر اعلی محبوبہ مفتی سمیت کئی اہم شخصیات نے اعتراض کیا ہے ، پرینکا چترویدی نے جہاں بی جےپی سرکار سے استعفی کی مانگ کی وہیں محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ اتنے بڑے سانحہ پر ایسی سیاست کیوں ؟؟ میری سمجھ میں نہیں آتا کہ اب اس حملہ کے لئے بھکت کسے ذمہ دار ٹہرائیں گے ،یوگیندر یادو نے بھی اپیل اور مطالبہ کیا ہے اس بات کا عہد کیا جائے کہ پلوامہ حملے اور اس کے جواب میں کی جانے والی کارروائی کا سیاسی فائدہ نہیں اٹھایا جائے گا ، سوشل میڈٰا پربھی امت شاہ اپنے مذکورہ بیان کے سبب تنقیدوں کا نشانہ بن گئے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا