English   /   Kannada   /   Nawayathi

کشمیری طلبہ اور تاجروں کے خلاف تشدد کو روکو: پاپولر فرنٹ

share with us

نئی دہلی 18؍ فروری 2019(فکروخبر/پریس ریلیز)پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے چیئرمین ای ابوبکر نے کشمیری طلبہ اور تاجروں پر بڑھتے حملوں کی ملک کے مختلف حصوں سے آ رہی خبروں کو دیکھتے ہوئے، مرکزی و ریاستی حکومتوں سے ان کی جان و املاک کو تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے تشدد میں ملوث ایسے مجرموں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک خودکش حملہ آور کی حرکت کا ذمہ دار کشمیر کے عوام اور ملک کے دیگر حصوں میں تعلیم پانے والے یا کام کرنے والے کشمیریوں کو ٹھہرانا واقعتا ایک تفریقی عمل اور پاگل پن ہے۔ کشمیر کی صورتحال کا دیرپا اور مستقل حل کشمیر کے عوام کو اعتماد میں لے کر ہی نکالا جا سکتا ہے۔’ بغیر کشمیریوں کے کشمیر‘ کے سرکاری رویے کو ہر حال میں چھوڑنا ہو گا۔ کشمیر میں بم دھماکوں اور گولی باریوں کا خاتمہ اور امن کی بحالی صرف باہمی گفتگو اور مذاکرات سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے یاددہانی کراتے ہوئے کہا کہ اندرا گاندھی قتل کے بعد بھڑکے سکھ مخالف فسادات میں لگے زخم آج تک بھرے نہیں ہیں۔
ہندوستان کے دوسرے کسی بھی علاقے کی طرح کشمیر کا مطلب بھی صرف ایک زمین نہیں، بلکہ ایک ایسی سرزمین ہے جس میں وہاں کے باشندے بھی شامل ہیں۔ کشمیری عوام کے بغیر کشمیر کی سرزمین ایک جنگل بن کر رہ جائے گی، جو فرضی قوم پرست اور سخت گیر فرقہ پرست طاقتوں کا خواب ہے۔ لیکن یہ ہمارے آئینی اقدار کے خلاف ہے۔ اسی لیے جہاں کہیں بھی کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو خطرہ لاحق ہو،وہاں کے مقامی لوگوں کا یہ فرض ہے کہ وہ اپنے بھائیوں اور بہنوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ ای ابوبکر نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ دائیں بازو کی فرقہ پرست جماعتوں کے ذریعہ کشمیر کے نام پر فروغ پا رہی نفرت کی سیاست ہمارے ملک کی سالمیت اور تحفظ کو تباہ کرکے رکھ دے گی۔

ڈاکٹر محمد شمعون
ڈائرکٹر، رابطۂ عامہ
پاپولر فرنٹ آف انڈیا

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا