English   /   Kannada   /   Nawayathi

مودی حکومت نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کر رہی ہے کھلواڑ: پرینکا چترویدی کا سنگین الزام

share with us

نئی دہلی :18؍فروری2019(فکروخبر/ذرائع)کانگریس نے مودی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ مودی حکومت گزشتہ پانچ برس کے دوران نوجوانوں کے لئے ٹھوس کام کرنے کی بجائے ان کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کررہی ہے۔ کانگریس کی ترجمان پرینکا چترویدی نے پیر کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ مودی حکومت کے اب تک کے دور اقتدار سے ثابت ہوگیا ہے کہ وہ سماج میں نہ صرف عدم یکسانیت کو بڑھاوا دے رہی ہے بلکہ اقتصادی ترقی کے خلاف، تعلیم مخالف اور نوجوان مخالف بھی ہے۔

پرینکا نے کہا کہ یہ حکومت نوجوانوں کے لئے کام کرنے کی بجائے ان کے لئے مصیبت بن گئی ہے اور ملک کے نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کررہی ہے۔ اس کا ہر برس دو کروڑ نوجوانوں کو ملازمت دینے کا وعدہ جملہ ثابت ہوا ہے اور اس کی بدانتظامی کی وجہ سے نوجوانوں کے سامنے روزگار کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔ ترجمان نے کہاکہ ملک کے 25لاکھ نوجوان پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں ایک اور موقع دینے کی مانگ کرتے ہوئے مسلسل مظاہرہ کررہے ہیں لیکن انکی آواز کو نہیں سنا جارہا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا