English   /   Kannada   /   Nawayathi

پلوامہ حملہ کے بعد فوج کی کارروئی تیز ، پلوامہ حملہ کے ماسٹر مائنڈ کے مارے جانے کی خبر ، مدبھیڑ میں مارے گئے چار جوان

share with us

پلوامہ:18؍فروری2019(فکروخبر/ذرائع)جموں و کشمیر کے پلوامہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف اپنا آپریشن تیز کر دیا ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پلوامہ حملے کے ماسٹر مائنڈ اور جیش محمد کا کمانڈر کامران عرف غازی کو اور ایک مقامی دہشت گرد ہلال احمد کو ڈھیر کر دیا ہے۔ حالاںکہ اس خبر کی ابھی تک کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

اس تصادم کے دوران ایک میجر سمیت فوج کے 4 جوان شہید ہو گئے ہیں۔ پلوامہ میں دیر رات سے چل رہے اس انکاونٹر کے بعد وزارت داخلہ حرکت میں آگئی ہے اور اب وہاں اعلی سطحی میٹنگ شروع ہو گئی ہے۔

جیش کا ٹاپ کمانڈر آئی ای ڈی ماہر بھی ہے۔ جیش محمد کا سربراہ مسعود اظہر اپنے بھتیجے کے ذریعہ وادی میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کو انجام دیتا تھا۔ لیکن گزشتہ سال آپریشن آل آوٹ کے دوران سکیورٹی فورسز نے اسے مار گرایا تھا۔ جس کے بعد سے ہی مسعود اظہر نے کشمیر کی ذمہ داری غازی کو دی تھی۔

بتا دیں کہ 14 فروری کو جمعرات کے روز جموں و کشمیر کے پلوامہ میں سی آر پی ایف کی ٹکڑی پر فدائین حملہ کیا گیا تھا جس میں 40 جوان شہید ہو گئے تھے۔ اس حملہ کی ذمہ داری پاکستانی دہشت گرد تنظیم جیش محمد نے لی ہے۔ پاکستانی تنظیم کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کے بعد ہندوستان نے پاکستان کو عالمی سطح پر الگ تھلگ کرنے کی اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا