English   /   Kannada   /   Nawayathi

عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن جادو معاملہ کی سماعت شروع ،جانئے ہندوستان نے کیا کہا ؟؟

share with us

نئی دہلی:18؍فروری2019(فکروخبر/ذرائع)کلبھوشن جادھو کے معاملہ میں انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس ( آئی سی جے ) میں پیر کو آخری سماعت شروع ہوئی ۔ چار دنوں تک چلنے والی اس سماعت سے پہلے ہندوستان کی طرف سے پیش ہوئے ہریش سالوے نے کہا کہ آئی سی جے سے انصاف نہیں ملے گا تو انصاف کیلئے کہاں جائیں گے ؟ ۔ انٹرنیشنل کورٹ میں ہندوستان کے بعد 19 فروری کو پاکستان اپنا موقف پیش کرے گا ۔ 20 فروری کو دوسرے راونڈ میں پاکستان کے زریعہ موقف پر ہندوستان جواب دے گا جبکہ پاکستان کو یہ موقع 21 فروری کو ملے گا ۔

خیال رہے کہ 47 سال کے جادھو کو پاکستان کی فوجی عدالت نے اپریل 2017 میں پھانسی کی سزا سنائی تھی ۔ پاکستان نے ان کے خلاف ہندوستان کا جاسوس ہونے کا الزام عائد کیا ہے ۔

آئی سی جے میں کلبوشن کی طرف سے پیروی کرتے ہوئے ہریش سالوے نے کہا کہ یہ میرے لئے فخر کی بات ہے کہ میں یہاں ہندوستان کا کیس پیش کررہا ہوں ۔ میں یہاں ایک معصوم ہندوستانی کا موقف پیش کرنے کیلئے آیا ہوں ۔ ہندوستان ویانا کنونشن کی خلاف ورزی اور ہندوستانی شہری کو پاکستان میں کاونسلر ایکسس نہیں دینے کی وجہ سے آئی سی جے میں یہ کیس لے کر آیا ہے ۔ پاکستان نے کئی ایسے معاملات اٹھائے ہیں ، جن کا اس معاملہ سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

ہریش سالوے نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کلبھوشن معاملہ کو پروپیگنڈہ ٹول کے طور پر استعمال کررہا ہے ۔ کلبھوشن کو کاونسلر ایکسس دینے کیلئے پاکستان پابند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 30 مارچ 2016 کو ہندوستان نے کلبھوشن کو کاونسلر ایکسس دینے کیلئے پاکستان کو ریمائنڈر بھیجا تھا ۔ ہندوستان کو پاکستان کی طرف سے کوئی جواب نہیں ملا ۔ اس کے بعد الگ الگ تاریخوں پر ہندوستان کی طرف سے 13 ریمائنڈر بھیجے گئے ۔

ہریش سالوے نے مزید کہا کہ پاکستان نے جادھو کے کنبہ کو ان سے ملنے کی اجازت دی ۔ کچھ شرائط کے ساتھ دونوں کے درمیان اتفاق رائے قائم ہوا اور 25 دسمبر 2017 کی تاریخ ملاقات کیلئے طے کی گئی ۔ حالانکہ جادھو کی اہلیہ اور ان کی والدہ کے ساتھ جس طریقہ کا سلوک کیا گیا وہ چونکانے والا تھا ۔ ہندوستان نے 27 دسمبر کو خط لکھ کر اس کی مخالفت بھی کی تھی ۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا