English   /   Kannada   /   Nawayathi

معروف فلمی اداکار پرکاش رائے پرشر پسندوں کا حملہ ، شہید جوان گروکی آخری رسومات اداکرنے پہونچے تھے رائے

share with us

منڈیا :17فروری2019(فکروخبرنیوز) ہندوتوا نظریہ کے خلاف بے باکانہ طور پر اپنی بات کا اظہار کرنے  والے معروف فلمی اداکار و سماجی کارکن پرکاش رائے کے ساتھ ملے ہلی علاقہ میں شرپسندوں کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے،درا صل پرکاش رائے پلوامہ دہشت گردانہ حملہ میں مارے گئے کرناٹکا کے جوان گرو کی اخری رسومات کی ادائیگی کے لئے پہونچے ہوئے تھے

کہا جا رہا ہے کہ رائے مذکورہ گاوں میں شام تک ٹہرے ہوئے تھے کہ اسی دوران کے ایم ڈوڈی کے قریب جمع لوگوں سے وہ خطاب کر رہے تھے ،پلوامہ حملہ کی مذمت کرتے ہوئے وہ لوگوں سے مخاطب ہو کر کہ رہے تھے کہ اس طرح کے واقعات رونما ہونے پر ہمیں اپنے اختلافات کو بھول کر باطل طاقتوں کے خلاف اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کا بھر پور مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے ،اسی دوران مجمع میں کھڑے ایک شخص نے ان پر دوہرا رویہ اختیار کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے سوال کر لوگوں کو بھی ورغلانے کی کوشش کی

 اس شخص نے پرکاش رائے کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب کوئی بڑا واقعہ پیش آتا ہے تو آپ  جوانوں کے حق میں بولتے نظر آتے ہیں جبکہ دوسرے مواقع پر آپ انہیں ہی تنقید کا نشانہ بناتے رہتے ہیں ، اسی دوران اس شخص کی باتوں میں آکر کچھ لوگ  اس کی حمایت میں آگئے اور شور شرابہ ہونے لگا ،اورکچھ لوگوں نے پرکاش رائے پر حملہ کر دیا  اس اچانک ہونے والے حملہ کی وجہ سے پرکاش رائے زمین پر گر گئے

جس کے بعد ہنگامہ بڑھتا دیکھ انہیں محفوظ کار میں بٹھا کر روانہ کر دیا گیا ، پولیس پر الزام ہے کہ وہ لوگوں کو روکنے کے بجائے خاموش تماشائی بنی رہی

خیال رہے کہ ایک سال قبل گوری لنکیش کے قتل کے بعد سے پرکاش رائے مسلسل ہندوتوادی تنظیموں اور ان کے نظریات کے خلاف مسلسل بولتے رہیں اوروہیں مرکزی حکومت کی غلط پالیسیوں کے خلاف بھی اپنی آواز بلند کرتے رہے ہیں ،اور ساتھ ہی انہوں نے ۲۰۱۹ لوک سبھا انتخابات میں آزاد امیدوار کے طورپر لڑنے کا بھی اعلان کیا ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا