English   /   Kannada   /   Nawayathi

پلوامہ حملہ کے تناظر میں کشمیری طلباء کو نشانہ نہ بنائیں : جی پرمیشور

share with us

بنگلورو 17؍ فروری 2019 (فکروخبر نیوز) کشمیر کے پلوامہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں کشمیری طلباء کو نشانہ بنائے جانے اور انہیں ہراساں کیے جانے پر ریاستی نائب وزیر اعلیٰ جے پرمیشور نے کہا کہ ہمیں اس موقع پر اتحاد کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔ پلوامہ حملہ کے تناظر میں کشمیری طلباء کو گالیاں دینا اس مسئلہ کا حل نہیں ہے، انہو ں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں کو مدد کی ضرورت ہے وہ فوری طور پر بنگلور سٹی پولیس نے رابطہ کریں۔ 
یاد رہے کہ پلوامہ حملہ میں خود کش بمبار کی جانب سے کیے گئے حملہ کے بعد دہرادون ، جودھپور ، امبالا ، پنچکولا ، دہلی اور پٹنہ سمیت ملک کے مختلف شہرو ں میں کشمیری طلباء کو ہراساں کیا گیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا