English   /   Kannada   /   Nawayathi

ممبئی میں پیش آئے سڑک حادثہ میں بھٹکل کا نوجوان شدید زخمی، نوجوان کا دوست موقعۂ واردات پر ہی جاں بحق 

share with us

بھٹکل 17؍ فروری 2018(فکروخبر نیوز) شہر بھٹکل سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان ممبئی میں پیش آئے سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہونے کی اطلاع فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق شہرِ بھٹکل سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان ربیط ابن عمر خلیفہ (24) اپنے دوست انیس کے ہمراہ باندرہ بذریعہ بائک جانیکے دوران پیچھے سے ایک کار ان کی بائک سے ٹکراگئی ۔ جائے حادثہ پر ہی بائک کی پچھلی سیٹ پر بیٹھا نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ ربیط خود گاڑی چلارہا تھا جو اس حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ نوجوان کے سر پر گہری چوٹیں آئیں ہیں اور اسے رہیجا اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ تمام لوگوں نے اس کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا