English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہیبلے گرام پنچایت میں جمع شدہ کچروں کے ڈھیر ٹھکانے لگادئیے گئے ، ذمہ داروں نے عوام سے تعاون کی اپیل کی 

share with us

بھٹکل 17؍ فروری 2019(فکروخبر نیوز) ہیبلے گرام پنچایت کچرہ نکاسی کا مسئلہ ہنوزحل نہیں ہوپارہا ہے ۔ پنچایت اور عوامی نمائندوں کی ملی جلی جدوجہد کے بعد گھر گھر سے کچرہ نکاسی کا عمل شروع کیا گیا جس پر عوام نے اپنی بے انتہا خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس کو مستقبل میں جاری رکھنے کی بھی صلاح دی تھی اور اس کام میں مزید پختگی پیدا کرتے ہوئے ہیبلے پنچایت کو مثالی پنچایت بنانے کی جانب پہل بھی کی تھی لیکن مسئلہ اس وقت بگڑگیا جب کچھ محلوں کے مکینوں نے اس بات پر اعتراض جتایا کہ گھر گھر سے جو کچرہ اٹھایا جارہا ہے وہ محلوں میں ہی پھینکا جارہا ہے جس پر انہوں نے ہیبلے پنچایت کے ذمہ داروں کو اس کا ذمہ دار ٹہراتے ہوئے فوری طور پر اس مسئلہ کو حل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ جب فکروخبر نے اس سلسلہ میں ہیبلے گرام پنچایت کے صدر این ڈی موگیر اور حنیف آباد کے ممبر جناب سید علی سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ جن جگہوں پر کچرہ پھینکا جارہا ہے وہاں پر کئی سالوں سے کچرہ پھینکا جارہا ہے اور گھر گھر کچرہ نکاسی کا عمل شروع کرنے سے قبل وہاں کے عوام کواعتماد میں لیتے ہوئے اس سلسلہ میں پنچایت کا تعاون کرنے کی درخواست کی گئی تھی جس پر انہوں نے مکمل یقین دہانی کرائی تھی ، اس کے ساتھ ساتھ عوام اس بات سے بھی واقف ہیں جن جگہوں پر کچرہ جمع کیا جارہا ہے وہاں پر جمع شدہ کچرہ ایک ہفتہ یادس روز میں ایک بار وہاں سے خالی کراکے محفوظ مقام پر پھینکا جاتا ہے لیکن ان سب باتوں سے واقف ہوتے ہوئے عوام کی جانب سے کی جارہی شکایات پر پنچایت کے ذمہ داران حیران ہیں۔ دوسری طرف عام عوام کی بات مانی جائے جن کا کہنا ہے کہ گھر گھر سے کچرہ نکاسی کے بعد جمع شدہ کچرہ دوبارہ آوارہ کتے اور دیگر جانور اس کودوبارہ گلیوں اور کوچوں میں لے آتے ہیں اور بڑی محنت کے بعد کی گئی صفائی پر پانی پھر جاتا ہے ۔اس سلسلہ میں پنچایت کے ذمہ داروں کو جلد از جلد پہل کرنے کی ضرورت ہے اور جو کچرہ ٹھکانے لگانے کے لیے جو اراضی ہیبلے پنچایت کو ملنے والی ہے اس کی کارروائی جلد از جلد مکمل کرتے ہوئے عوام کو اس اہم مسئلہ سے چھٹکارا دلانا ہوگا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا