English   /   Kannada   /   Nawayathi

وینزویلا کے 5عہدیداروں پرامریکہ کی مالی پابندیاں عائد 

share with us

واشنگٹن:17؍فروری2019(فکروخبر/ذرائع) امریکی وزارت خزانہ نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کے پانچ مقرب عہدیداروں پر مالیاتی پابندیاں عائد کردی ہیں۔غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ کی طرف سے مادورو کو وینزویلا کا سابق صدر قرار دیا گیا ہے۔امریکی وزارت خزانہ کی طرف سے وینزویلا کے انٹیلی جنس چیف، صدارتی گارڈز کے سربراہ، پولیس چیف اور وینزویلا کی پٹرولیم کمپنی کے سربراہ پر نکولس مادورو کا ساتھ دینے کے الزام میں پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ وینزویلا میں جاری حالیہ سیاسی بحران میں امریکہ نے اپوزیشن لیڈر اور خود ساختہ صدر خوآن گوائیڈو کی حمایت کرتے ہوئے نکولس مادورو کے ساتھ تعلقات ختم کر دیئے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا