English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترکی کو جرمن عسکری سازو سامان کی ترسیل میں کمی 

share with us

برلن:17؍فروری2019(فکروخبر/ذرائع)ترکی کو جرمن دفاعی سامان کی برآمدات میں 62 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ایک پارلیمانی رپورٹ کے مطابق 2018کے دوران جرمن حکومت نے ترکی کو اسلحے کی فراہمی کے 58سودوں کی منظوری دی، جن کی لاگت 12.9ارب یورو بنتی ہے۔ دوسری جانب 2017 میں ترکی کو 34.2 ارب یورو کا عسکری ساز و سامان فروخت کیا گیا تھا۔ اس کمی کی ایک اہم وجہ ترکی کی شام میں فوجی مداخلت ہے۔ جرمنی اور ترکی کے تعلقات ترکی میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کے بعد سے کشیدہ ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا