English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی امداد کی بندش کے بعد 40ممالک نے ’’اونروا‘‘ کی امداد میں اضافہ کردیا

share with us

بیروت:17؍فروری2019(فکروخبر/ذرائع)فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی قائم کردہ ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی’’ اونروا‘‘ کی طرف کہاگیا ہے کہ گذشتہ برس امریکہ کی طرف سے سیاسی انتقامی کی بنیاد پرامداد کی بندش کے بعد 40ممالک نے فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد میں اضافہ کیا ہے۔غیرملکی میڈیاکے مطابق اونروا کے ہائی کمشنر پیرکراہینپول نے بیروت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ امریکہ کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد میں بندش کے سیاسی انتقامی فیصلے کے بعد امداد کا حصول سب سے بڑا چیلنج تھا، امریکی امداد کی بندش کے بعد ہم رونے نہیں بیٹھ گئے بلکہ عالمی برادری کو متحرک کیا اور’’ عزت سے بڑھ کر کسی چیز کی کوئی قیمت نہیں‘‘ کے عنوان سے مہم چلائی گئی۔انہوں نے بتایا کہ امریکی امداد بند ہونے کے بعد40 ممالک نے امداد میں اضافہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ لبنان 5لاکھ 92ہزار 711فلسطینی پناہ گزینوں کی میزبانی کررہا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا