English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران کو یمن میں قدم رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے‘ یمنی آرمی چیف

share with us

یمنی قوم اور اس کے عرب اتحادی ممالک ایرانی پروگرام کو ہرصورت میں ناکام بنائیں گے
اتحادی ممالک کی معاونت سے یمن کو ایرانی رجیم کے چنگل سے آزاد کرانے کی راہ ہموار ہوئی 


صنعاء :17؍فروری2019(فکروخبر/ذرائع) یمن کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل عبداللہ النخعی نے کہا ہے کہ ایران کو یمن میں قدم رکھنے، اپنے کلچر کو فروغ دینے اور عرب خطے کو تباہ کرنے کے پروگرام کی اجازت نہیں دیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ یمنی قوم اور اس کے عرب اتحادی ممالک ایرانی پروگرام کو ہرصورت میں ناکام بنائیں گے۔ انصاف اور مساوات کی فتح ہوگی اور یمن ایک جدید اور ترقی یافتہ ریاست بنے گا۔عرب ٹی وی کے مطابق یمنی آرمی چیف نے ان خیالات کا اظہار عدن میں سعودی عرب کی مسلح افواج کے عہدیداروں سے ملاقات میں کیا۔ اس ملاقات میں یمن کے مختلف محاذوں پر جاری جنگ، باغیوں کے تسلط سے شہروں کی آزادی اور باغیوں کے خلاف جاری کارروائی پر بات چیت کی گئی۔یمنی آرمی چیف نے سعودی عرب کی مسلح افوج کے عہدیداروں کا خیر مقدم کیا اور ریاض کی جانب سے یمن میں حوثی ملیشیا کے خلاف جاری لڑائی میں مدد پرخصوصی شکریہ ادا کیا۔ جنرل الں خعی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور دیگر عرب اتحادی ممالک کی معاونت سے یمن کو ایرانی رجیم کے چنگل سے آزاد کرانے کی راہ ہموار ہوئی ہے یمن کے حوالے سے ایران کے تمام خواب چکنا چور ہوگئے ہیں۔اس موقع پر سعودی عسکری قیادت نے یمنی آرمی چیف کو یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف جاری لڑائی منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا