English   /   Kannada   /   Nawayathi

پلوامہ حملہ: احمد آباد میں شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے دوران پتھراؤ اور آگ زنی

share with us

پلوامہ :17؍فروری2019(فکروخبر/ذرائع)پلوامہ دہشت گردانہ حملے میں شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے گجرات کے احمد آباد کے شاه پور علاقے میں نکالے گئے غم مارچ کے دوران ہنگامہ ہو گیا، نیوز پورٹل 'دی كوئنٹ' کی خبر کے مطابق گزشتہ رات نکالے گئے ’غم مارچ‘ کے دوران پتھراؤ ہو گیا، اس دوران شرپسند عناصروں نے ایک گاڑی کو آگ کے حوالے کر دیا، حالات کو قابو میں کرنے کے لیے پولس کو آنسو گیس کے گولے داغنے پڑے۔

ایک پولس افسر کے مطابق شاه پور کے دلّی چکلا اور ناگوری واڑی علاقے کے درمیان ہفتے کی شام پلوامہ دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ریلی نکالی جا رہی تھی، اسی دوران کسی نے ریلی پر پتھر پھینک دیا، اس کے بعد دو دھڑوں میں پتھراؤ شروع ہو گیا، پتھراؤ کے دوران لوگ ادھر ادھر بھاگنے لگے، اس دوران شرپسندوں نے ایک گاڑی کو آگ کے حوالے کر دیا۔

پولس افسر نے بتایا کہ ’’حالات کو قابو میں کرنے کے لئے علاقوں میں فوج تعینات کرنی پڑی، اب تک اس معاملے میں 15-20 لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے، باقی کے لوگوں کی تلاش کی جا رہی ہے، ساتھ ہی ملزمان کی شناخت کے لئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بھی مدد لی جا رہی ہے‘‘۔

پلوامہ حملے کے بعد تاجر تنظیموں نے احمد آباد شہر میں بند کا اعلان بھی کیا ہے، پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے بعد پورے ملک میں احتجاجی مظاہروں کا دور جاری ہے، ہر جگہ مظاہرے کیے جا رہے ہیں اور پاکستان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

غور طلب ہے کہ گزشتہ جمعرات کو پلوامہ کے جموں سرینگر شاہراہ پر ہوئے دہشت گردانہ حملے میں سی آر پی ایف کے 49 جوان شہید ہو گئے تھے، اس حملے کی ذمہ داری پاکستانی دہشت گرد تنظیم جیش محمد نے لی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا