English   /   Kannada   /   Nawayathi

علیحدگی پسند رہنماوں سے تمام سیکیورٹی اور سہولیات واپس

share with us

نئی دہلی:17؍فروری2019(فکروخبر/ذرائع)حکومت نے جموں و کشمیر میں علیحدگی پسند رہنماؤں کے خلاف سخت قدم اٹھاتے ہوئے انہیں دی گئی تمام سیکورٹی اور سہولیات واپس لئے جانے کا ایک بڑا فیصلہ کیا ہے۔

جموں کشمیر حکومت کے اعلی افسران نے ’یو این آئی‘ کو بتایا کہ علیحدگی پسند رہنماؤں میر واعظ فاروق، عبدالغنی بھٹ، بلال لون، ہاشم قریشی اور شبیر شاہ کو دستیاب سیکورٹی اور گاڑیوں کی سہولیات اتوار سے واپس لے لی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ علیحدگی پسند لیڈروں کو کسی بھی وجہ سے حکومت نے جو سہولیات فراہم کی ہیں، اسے واپس لے لی جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اگر کوئی اور علیحدگی پسند ہے جسے سرکاری سیکورٹی یا سہولیات دستیاب ہے تو صوبائی پولس ہیڈکوارٹر اس کا جائزہ لے گی اور یہ سہولیات فوری طور پرواپس لے لی جائے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا