English   /   Kannada   /   Nawayathi

باب الملک عبدالعزیز کا کام رمضان سے قبل مکمل ہوجائیگا، السدیس

share with us

مکہ مکرمہ:16؍فروری2018(فکروخبر/ذرائع)مسجد الحرام میں باب الملک عبدالعزیز کاسارا کام رمضان المبارک سے قبل ختم ہوجائیگا۔ ایک ہزار کارکن اور ٹیکنیشن وائرنگ اور دیگر کام انجام دے رہے ہیں۔ یہ یقین دہانی حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے حرم شریف میں جاری کاموں کا معائنہ کرنے کے بعد کرائی۔ انہوں نے بتایا کہ فراہمی و نکاسی آب کا نیٹ ورک بچھایا جارہا ہے۔ مطاف میں نماز کی جگہیں تیار کی جارہی ہیں۔ مطاف اور دالانوں میں آنے جانے والے راستے درست کئے جارہے ہیں۔ معتمرین و زائرین رمضان المبارک میں باب الملک عبدالعزیز کے حوالے سے مکمل کی جانے والی سہولیات سے فیض یاب ہونگے۔ السدیس نے بتایا کہ حرم شریف کی تیسری سعودی توسیع کے کام تیزی سے کئے جارہے ہیں۔ ولی عہد ، نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان اطمینان حاصل کرنے کیلئے مسجد الحرام کی زیارت کیلئے پہنچے تھے۔ انہیں اس موقع پر بتایا گیا کہ سعودی وژن 2030کے مطابق ایک سال کے دوران 30ملین سے زیادہ معتمرین کے استقبال کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔السدیس نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہمیں بانی مملکت سے لیکر تاحال ایسے قائدین نصیب ہورہے ہیں جو حرمین شریفین کو اپنے دل و دماغ میں بسائے ہوئے ہیں۔ ولی عہد محمد بن سلمان تاریخی ، انتظامی، فلاحی، دعوتی، اصلاحی، عمرانی ، تمدنی کارناموں کے امیر ہیں۔ وہ مضبوط عقیدے کے مالک ہیں۔ متوازن رائے رکھتے ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا