English   /   Kannada   /   Nawayathi

حج و عمرہ کمپنیوں کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی قائم

share with us

مکہ مکرمہ:16؍فروری2018(فکروخبر/ذرائع)وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر صالح بنتن نے حج اور عمرہ کمپنیوں کے مسائل کا جائزہ لینے اور انکے فوری حل پیش کرنے کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کردی۔ کمیٹی کے ارکان حج عمرہ کمپنیوں کے مالکان کی شکایات ، مطالبات اور تجاویز کا احاطہ کریں گے۔ یہ بات حج اورعمرہ کمیٹی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر محمد بن بادی نے المدینہ اخبار سے گفتگو میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی کیلئے5نام تجویز کئے گئے ہیں۔ کمیٹی کے ارکان نے حج و عمرہ کمپنیوں کے عمل کی راہ میں 7اہم رکاوٹوں کی نشاندہی بھی کردی ہے۔وزیر حج نے اہم رکاوٹوں کے حل پیش کئے ہیں۔ کمیٹی کے ارکان انکی بابت اپنی رائے دینگے۔ وزیر حج نے کارکنان کی تعداد کم کرنے اور مختلف کاموں میں ٹیم ورک کا رجحان برپا کرنے کی تجویز دی ہے۔ علاوہ ازیں بینکوں میں زرضمانت 5لاکھ کے بجائے ڈھائی لاکھ جمع کرنے کی سہولت کی بات بھی کہی ہے۔ انہوں نے غیر ملکی ایجنٹوں پر ایاٹا کی رکنیت کی شرط منسوخ کرنے کی پیشکش بھی کی ہے۔ وزیر حج نے عمرہ کمپنیوں کو قواعد و ضوابط میں ترمیم کے لئے وزارت حج کےساتھ نظر ثانی کا اختیار دینے کی تجویزبھی رکھی ہے۔ آن لائن ویزے کو موثر بنانے اور فنگر پرنٹ کی شرط منسوخ یا ملتوی کرنے کی طرف بھی توجہ مبذول کرائی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا