English   /   Kannada   /   Nawayathi

شام میں سیکورٹی زون کا کنٹرول ترکی کے ہاتھ میں ہونا لازمی ہے، صدر ایردوان

share with us

سوچی :16؍فروری2018(فکروخبر/ذرائع)صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ شام میں تشکیل دیے جانے والے سکیورٹی زون کا کنٹرول ترکی کے ہاتھ میں ہونا چاہیے۔

روسی  شہر میں سوچی  میں منعقدہ  شام  سہہ فریقی  اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپسی پر طیارے  میں اپنے دورے کا جائزہ پیش کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا روس سیکورٹی زون کے قیام  پرمثبت سوچ کا حامل ہے۔

حفاظتی علاقے کا کنٹرول ترکی کے اپنے ہونے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے جناب ایردوان نے بتایا کہ یہ ترکی کیلئے ایک سرخ پٹی کی حیثیت رکھتا ہے،  کیونکہ ایسا نہ ہوا تو اس کا یہ مطلب ہوگا کہ ترکی خطرات سے دوچار رہے گا۔ہم   اس مقام کو علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم وائے پی جی/PKK  کیلئےایک  لحاظ سے ڈھال بننے کی اجازت نہیں دیں گے۔  اس معاملے میں انتہائی اٹل ہیں،  جس سے ہر کس کو آگاہ ہونا چاہیے۔

 دریائے فرات کے مشرقی کنارے کو دہشت گردی سے پاک کرنے کی ضرورت کا اعادہ  کرتے ہوئے صدرِ ترکی نے اس بات کی یاد دہانی کرائی  کہ سن انیس سو اٹھانوے میں شام کے ساتھ ادانہ مطابقت طے پائی تھی جس کے  نچوڑمیں دہشت گردی کے خلاف جدوجہد شامل تھی۔

 متعلقہ اداروں کے مطابق پر کام کرنے پر زور دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انسدادِ دہشتگردی میں اس مطابقت کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ہم  اپنے مفاد کے لیے بہترین اقدامات اٹھائیں گے۔ ہم نے دہشت گردوں کے خلاف ضروری تدابیر  بھی اختیار کر رکھی  ہیں اس وقت ہم  ہر لمحہ ہر طرح کی کاروائی کے لیے تیار ہیں۔

ادلیب میں خلاف ورزیوں کا سدباب کرنے کے لئے مشترکہ اقدامات پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جناب ایردوان نے بتایا کہ رس نے ادلیب میں مشترکہ آپریشن کے حوالے سے مثبت اشارہ دیا ہے۔ تازہ پیشرفت کے مطابق کسی بھی وقت وہاں پر مشترکہ آپریشن کیا جا سکتا ہے۔  ہم نے ادلیب کے عوام کے امن و امان، خوشنودی و خوشحالی کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں۔

روس سے ایس۔400 میزائل دفاعی نظام کی خرید کے معاملے کا ذکر چھیڑتے ہوئے  انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں پیچھے قدم اٹھانے کا معاملہ زیر بحث نہیں آسکتا،  یہ معاملہ طے پا  چکا ہے، ماہ جولائی میں منصوبہ بندی کے تحت میزائلوں کی پہلی کھیپ حاصل کرے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا