English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترکی کی مقبوضہ جموں و کشمیرمیں فوجی قافلے پر حملے کی مذمت

share with us

انقرہ:16؍فروری2018(فکروخبر/ذرائع)ترکی نے مقبوضہ  جموں و کشمیر میں کل  فوجی قافلے پر دہشت گردی کے حملے کی مذمت کی ہے۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلامیے  میں کل جموں و کشمیر میں فوجی قافلے پر  ہونے والے دہشت گردی کے حملے جس میں بڑی تعداد میں فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں پر دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس بہیمانہ حملے  کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں اور اس دہشت گردی کے حملے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہلخانہ،   بھارت کے عوام اور حکومت سے تعزیت کرتے ہیں اور زخمی ہونے والے افراد کے جلد از  جلد صحت یاب ہونے کی تمنا کرتے ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ    حالیہ کچھ عرصے کے دوران جموں و کشمیر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور  علاقے میں ہلاکت خیزی کے واقعات پر ترکی کو  شدید خدشات لاحق  ہیں  اور وہ اس مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی امید کرتا ہے۔

خیال رہے کہ سرینگر شہر جانے والے فوجی قافلے پر ہونے والے حملے میں 44 فوجی ہلاک اور بیس زخمی ہوئے ہیں۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا