English   /   Kannada   /   Nawayathi

پلوامہ دہشت گردانہ حملہ میں کرناٹک کے گرو بھی شہدا میں شامل ، وزیر اعلیٰ نے اہلِ خانہ کے لیے پچیس لاکھ معاوضہ کا کیا اعلان 

share with us

بنگلورو16؍ فروری 2019(فکروخبر نیوز) پلوامہ دہشت گردانہ حملے میں شہید ریاست کے منڈیا ضلع سے تعلق رکھنے والے سی آر پی ایف جوان گرو کی نعش آئی اے ایف کے خصوصی طیارے سے بنگلور کے ایچ اے ایل ایرپورٹ لائی گئی جہاں وزیر اعلیٰ کمارا سوامی ،سابق مرکزی وزیر سدانندا گوڑا اور دیگر سیاسی لیڈران اور اعلیٰ پولیس افسران موجود تھے جنہوں نےپھولوں کی مالا رکھ کر اپنے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ۔ 
وزیر اعلیٰ کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعلیٰ اپنے دیگر اعلیٰ عہدیداران او رسی آر پی ایف کے افسران آخری رسومات کی ادائیگی کے موقع پر حاضر رہے ہیں۔ 
خبروں کے مطابق آخری ہفتہ گرو اپنے گھروالوں کے ساتھ چھٹیاں منارہے تھے اور 11فروری کو ہی گھر سے کشمیر کے لیے روانہ ہوئے تھے۔
وزیر اعلیٰ کمارا سوامی نے گرو کے اہلِ خانہ کے لیے پچیس لاکھ روپئے معاوضہ کا اعلان کیا ہے اور ان کے لیے سرکاری نوکری کے ساتھ ساتھ ان کا خیال رکھے جانے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا