English   /   Kannada   /   Nawayathi

سلووینیا :بغیر پپیسوں کی ادائیگی کے سینڈوچ کھانے پر رکن اسمبلی کو دینا پڑا استعفی

share with us

لیوبلیلانا:16؍فروری2018(فکروخبر/ذرائع) سلووینیا کے رکن اسمبلی داریچ قارا چچ ایک دکان سے بغیر ادائیگی کے سینڈوچ کھانے اور جھگڑا کرنے پر پارٹی رکنیت کی منسوخی کے بعد پارلیمنٹ سے بھی مستعفی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق رکن اسمبلی نے سلووینیا کے دارالحکومت لیوبلیلانا کی ایک مارکیٹ میں دکان داروں کے ساتھ بدتمیزی کی اور سماجی سروے کے بہانے رقم ادا کیے بغیر سینڈوچ کھالیا تھا جس پر پارٹی نے ان کی رکنیت منسوخ کر دی۔

سلووینیا کے رکن پارلیمان داریچ قارا چچ نے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ سینڈوچ کی قیمت ادا کرنے کا منتظر تھا مگر ملازمین اپنی ڈیوٹی کرنے کے بجائے باتوں میں مصروف تھے، میں نے ملازمین کو سبق سکھانے کی خاطر ایسا قدم اٹھایا۔

رکن پارلیمان کی وضاحت پارٹی کو مطمئن نہ کرسکی اور پارٹی نے ان کی رکنیت منسوخ کرتے ہوئے اسمبلی کی رکنیت سے بھی استعفیٰ طلب کرلیا۔ داریچ قارا چچ نے استعفیٰ دینے کے بجائے مارٹ اور عوام سے اپنے رویے پر معافی بھی مانگی لیکن عوامی دباؤ پر انہیں اپنی رکنیت سے استعفیٰ دینا ہی پڑا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا