English   /   Kannada   /   Nawayathi

'بھارت کو اپنے دفاع کا پورا حق ہے، ہم اس کے ساتھ ہیں'

share with us

واشنگٹن:16؍فروری2018(فکروخبر/ذرائع)امریکہ کے قومی سلامتی مشیر جان بولٹن نے پلوامہ حملے کے بعد بھارت کے امکانی جوابی کاروائی کے تناظر میں کہا کہ بھارت کو اپنے دفاع کا مکمل اختیار ہے۔انہوں نے بھارت کے اپنے ہم منصب اجیت ڈوبھال سے فون پر بات چیت کی۔ اس سلسلے میں اجیت ڈوبھال نے فون پر بات چیت کی تصدیق کی۔گذشتہ روز اجیت ڈوبھال سے جان بولٹن نے فون پر بات چیت کرتے ہوئے ہلاک ہوئے سی آر پی ایف جوانوں کے تئیں اظہار تعزیت پیش کیا اور کہا کہ عسکریت پسندوں کے خلاف لڑائی میں امریکہ بھارت کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا اور پلوامہ حملہ کے خاطیوں کو  سزا دینے میں بھارت کی مدد کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم مسلسل پاکستان سے شدت پسندوں کو محفوظ پناہ گاہوں کی فراہمی پر روک لگانے 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا