English   /   Kannada   /   Nawayathi

ممبئی: دہشت گردانہ حملہ کے خلاف ریلوے اسٹیشن پر احتجاج ، پولس کو کرنی پڑی لاٹھی چارج

share with us

مہاراشٹرا:16؍فروری 2019(فکروخبر؍ذرائع)جموں و کشمیر کے پلوامہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے سے پورا ملک غمزدہ ہے اور لوگ اپنی اپنی طرح سے ناراضگی ظاہر کر رہے ہیں۔ 16 فروری کی صبح مہاراشٹر میں بھی کچھ لوگوں نے احتجاج کے لیے ممبئی کے نلا سوپورا کا انتخاب کیا اور وہاں پہنچ کر ریلوے ٹریک کو پوری طرح سے جام کر دیا۔مظاہرین کو ہٹانے کے مقصد سے پولس نے لاٹھی چارج کر دیا ہے۔ کچھ مظاہرین نے اسٹیشن کی ریلوے پٹریوں پر مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے آمد و رفت بری طرح متاثر ہو گئی۔ میڈیا ذرائع سے مل رہی تازہ خبروں کے مطابق ویرار، نلّاسوپارا اور بھایندر کے درمیان ریلوے خدمات شروع ہو گئی ہیں۔

خیال رہے کہ بڑی تعداد میں ناراض لوگ علی الصبح ریلوے ٹریک پر پہنچ کر وہاں بیٹھ گئے جس کے سبب ریلوے کی آمد و رفت پوری طرح ٹھپ ہو گئی۔میڈیا ذرائع کے مطابق پلوامہ میں دہشت گردانہ حملہ سے مشتعل لوگ بس اور آٹو رکشہ بھی رکوا رہے تھے اور وہاں کھلی دکانوں کو بھی بند کرایا جا رہا تھا۔ ان احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا اور دفاتر کے لیے نکلے ملازمین بری طرح سڑکوں پر پھنس گئے تھے ۔ ریلوے ٹریک پر سینکڑوں کی تعداد میں بیٹھے لوگوں کی وجہ سے ٹرین کی آمد و رفت بند ہو گئی  جس کی وجہ سے اسٹیشنوں پر بھی لوگوں کی بھیڑ لگاتار بڑھتی جا رہی ہےتھی۔جس کے بعد پولس کو لاٹھی چارج کرنی پڑی 

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا