English   /   Kannada   /   Nawayathi

منگلور ہوائی اڈہ کے ملازم پر مسافر نے لگایا پاسپورٹ پھاڑنے کا الزام ، انتظامیہ نے دئے جانچ کے احکامات

share with us

منگلور: 14فروری2019(فکروخبرنیوز)مسافر کی جانب سے منگلور بین الاقوامی ہوائی اڈہ کے ایک ملازم پر پاسپورٹ کے دو ٹکڑے کرنے کے الزام کا  نوٹس لیتے ہوئے ائیرپورٹ ڈائرکٹر نے جانچ کے احکامات صادر کئے ہیں ،

 ائیرپورٹ ڈائرکٹر وسم سیٹی وینکٹیشور راو کے مطابق روبینا (28)نامی خاتون اور اہل خانہ کی جانب سےالزام عائد کیا گیا ہے کہ ائیرپورٹ اسٹاف نے جان بوجھ کرمنگلور سے دبئی جانے والی مسافرہ  روبینا کے پاسپورٹ کو نقصان پہونچایا ہے ،

 میڈیانمائندہ سے فون پر بات کرتے ہوئے ڈائرکٹر کا کہنا ہے کہ انہوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی ہے لیکن سی سی ٹی وی  فوٹیج کی تصویروں سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ملازم پر لگے الزامات بے بنیاد اور جھوٹے ہیں، ان کے مطابق انہیں اس کی کوئی جانکاری نہیں ہے کہ پاسپورٹ کو کیسے نقصان پہونچا لیکن جو بھی ہو سی سی ٹی وی فوٹیج سےان الزامات کی  تصدیق نہیں ہو پاتی

انہوں نے مزید کہا کہ ائیرپورٹ انتظامیہ اس سلسلہہ میں ایک پریس ریلیز بھی جلد ہی جاری کرے گی

اس سے قبل ہی ڈائرکٹر وسم سیٹی راو نے اس معاملہ کے جانچ کے احکامات دئے تھے جب  روبینا کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا تھا کہ ائیرپورٹ اسٹاف نے روبینا کے پاسپوٹ کے دو ٹکڑے کر دئے جب وہ اپنے پاسپورٹ کو اسٹاف کے ہاتھ دے کر بچہ کے ٹرالر لینے چلی گئی تھی ، اس کے بعد جب روبینا دبئی پہونچی تو اس کے اہل خانہ نے ابو ظبی سفارتخانہ  میں شکایت درج کرائی جس کے بعد  انہوں نے منگلور ائرپورٹ  ڈائرکٹر کو نوٹس بھیجا تھا

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا