English   /   Kannada   /   Nawayathi

تھائی لینڈ کے دفاعی بجٹ میں غیر معمولی اضافہ

share with us


پارلیمان کی سات ارب ا مریکی ڈالر کا دفاعی بجٹ تجویز


بنکاک:14؍فروری2018(فکروخبر/ذرائع)تھائی لینڈ کی پارلیمان نے رواں برس کے لیے سات ارب ا مریکی ڈالر کا دفاعی بجٹ تجویز کیا ہے۔ سن 2014 کی فوجی بغاوت کے بعد دفاعی بجٹ میں اب تک ایک بلین ڈالر کا اضافہ ہو چکا ہے۔ اس اضافے کے بعد بنکاک حکومت مختلف قسم کے ہتھیار خریدے گی جو زیادہ تر چین سے حاصل کیے جائیں گے۔ تھائی حکومت گزشتہ دو برسوں میں اپنی بحریہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے سلسلے میں چین سے تین آبدوزیں خریدنے کی منظور دے چکی ہے۔ ان آبدوزوں کے استعمال کے لیے دارالحکومت بنکاک میں ایک تربیتی مرکز بھی قائم کر دیا گیا ہے۔ نئے بجٹ کی منظوری کے بعد فوج جنگی طیارے اور ٹینک خریدنے میں دلچسپی رکھتی ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا