English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب کا منی لانڈرنگ کی بلیک لسٹ میں شامل کرنے کی یورپین تجاویز پر اظہار افسوس ،نظرثانی کا مطالبہ 

share with us

ریاض:14؍فروری2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب نے یورپی یونین کی ان تجاویز پر’’افسوس‘‘کا اظہار کیا ہے کہ مملکت کو ان ممالک کی منی لانڈرنگ کی بلیک لسٹ میں شامل کیا جائے جو دہشتگردی کی مالی امداد اور منظم جرم کو روکنے کیلئے کم کوششیں کرتی ہے،یہ بات سرکاری میڈیا نے جمعرات کو بتائی۔ سعودی عرب اس بات پر نہایت افسوس کا اظہار کرتا ہے کہ یورپی کمیشن نے تجویز پیش کی ہے کہ انتہائی خطرے کی فہرست پر نظرثانی کرے،یہ رپورٹ سرکاری خبررساں ایجنسی سعودی پریس ایجنسی نے دی ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گی ہے کہ ریاض کو اپنے قانونی فریم ورک پر عملدرآمد کیلئے متعدد اقدامات کرنے کے باوجود،جس کے نتیجے میں اس نے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ تعاون میں اضافہ کیا ہے،سیاہ فہرست میں شامل کرانے پر غور کیا جارہا ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا