English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمن کے حوالے سے عالمی سلامتی کونسل کا اجلاس پیر کے روز منعقد ہو گا

share with us


سویڈن معاہدے پر عمل درآمد کے لیے بڑے پیمانے پر سیاسی دباؤ ڈالا جائے گا‘ مائیکل لولزگارڈ


صنعاء :14؍فروری2018(فکروخبر/ذرائع)یمن کے شہر الحدیدہ میں بین الاقوامی مبصرین کی ٹیم کے قائد مائیکل لولزگارڈ نے باور کرایا ہے کہ یمن کے حوالے سے عالمی سلامتی کونسل کا اجلاس پیر کے روز منعقد ہو گا اور سویڈن معاہدے پر عمل درآمد کے لیے بڑے پیمانے پر سیاسی دباؤ ڈالا جائے گا۔ڈینش جنرل لولزگارڈ نے بدھ کے روز حوثیوں کے ساتھ اجلاس کے بعد کہا کہ عالمی برادری کی نظریں الحدیدہ پر مرکوز ہیں یہاں تک کہ سویڈن معاہدے کے مختلف مراحل پر مقررہ عرصے کے مطابق عمل درامد مکمل ہو جائے۔حوثی ملیشیا نے یمن میں امن کوششوں پر منگل کے روز اس وقت ایک کاری ضرب لگائی جب انہوں نے بحر احمر کی فلور ملوں میں غلے کے گوداموں کو ایک بار پھر نشانہ بنایا جبکہ صنعاء میں اقوام متحدہ کے سینئر مبصرین اسٹاک ہوم معاہدے پر عمل درامد کے لیے مذاکرات میں مصروف ہیں۔مذکورہ گوداموں میں موجود غلے کو برباد نہ کرنے کے حوالے سے اقوام متحدہ کی جانب سے حوثیوں کو خبردار کرنے کی کوششیں بے فائدہ ثابت ہوئی ہیں۔ غلے کی یہ مقدار 37 لاکھ افراد کے لیے کافی ہے۔حوثیوں کی جانب سے بدھ کے روز بھی ایک مارٹر گولا ایک فلور مل کے نزدیک گرا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ باغی ملیشیا کو اقوام متحدہ کی تنبیہات کی کوئی پروا نہیں۔ یاد رہے کہ حوثیوں نے تمام راستوں کی بندش کر رکھی ہے جس کے سبب امدادی ٹیمیں پانچ ماہ سے بحر احمر کے ساحلوں پر واقع فلور ملوں تک پہنچنے سے قاصر ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا