English   /   Kannada   /   Nawayathi

عالمی برادری شام میں جنگ بندی میں کردار اداکرے‘آلان کردی کی پھوپھی کی اپیل

share with us


دبئی:14؍فروری2018(فکروخبر/ذرائع) دو ستمبر 2015ء کو ترکی کے ساحلی علاقے بودروم میں سمندر کی لہروں میں مردہ پائے جانے والے بچے ایلان کردی کے بارے میں نئی معلومات سامنے آئی ہیں۔ یہ معلومات اس کی پھوپھی تیما کردی نے عرب ٹی وی سے بات چیت میں بتائیں۔تیما کا کہنا ہے کہ سمندر کی لہروں میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے اس کے بھتیجے کی عمردو سال نہیں بلکہ تین سال تھی اور اس کا نام’’ایلان‘‘ نہیں بلکہ ’’آلان‘‘ تھا۔ سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہونیوالا وہ اکیلا نہیں بلکہ اس حادثے میں اس سے ایک سال بڑا بھائی غالب اور ان دونوں کی ماں ریحانہ بھی شامل تھیں۔’’آلان کردی‘‘ کی پھوپھی کا کہنا ہے کہ اس کے بھتیجے کی لاش جس حالت میں پائی گئی تھی اس نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ اس کے خاندان کے ساتھ پیش آنے والے اس المناک حادثے کی تفصیلات پرمبنی ایک کتاب بھی شائع کی گئی ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں اس کا کہنا تھا کہ ہم کسی ایک انسان کو بھی سمندر میں ڈوبنے کرموت سے دوچار ہونے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ مغرب کو یہ دیکھنا چاہیے کہ اس نے شامی پناہ گزینوں کے لیے اپنے ملک کی سرحدیں بند کیں۔ انہیں چاہیے کہ وہ جنگ ختم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ جب تک جنگ جاری رہی تب تک نقل مکانی جاری رہے گی۔حال ہی میں جرمنی نے بھی ایک بحری جہاز کو’’آلان کردی‘‘ کے نام منسوب کیا ہے۔ اس کاکہنا ہے کہ ہمارے لیے یہ حادثہ برداشت کرنا اتنا آسان نہیں۔ یہ بہت مشکل ہے کہ ہمارے پورے خاندان کو سمندر نے ہم سے چھین لیا تھا۔ بچے کے والد عبداللہ کو اور باقی پورے خاندان کوگہرا صدمہ پہنچا ہے۔ چار سال گذرنے کے بعد بھی وہ اس صدمے سے باہر نہیں آسکے۔ان کا کہنا تھا کہ جرمن کمپنی سی اے کی طرف سے بحری جہاز کو ’’آلان کردی‘‘ کے نام منسوب کرنے کی تقریب میں مدعو کیا تو ہمارا صدمہ پھر سے تازہ ہو گیا۔ ہم نے کمپنی کے منتظمین کے ساتھ رابطہ کیا اور ان سے کہا کہ ہم اس کیفیت اور مصیبت سے اچھی طرح آگاہ ہیں جو خود کو اس طرح کے خطرات میں ڈال دیتے ہیں۔ اس کیفیت سے لوگوں کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ اگر ہمارے خاندان کو مْلک چھوڑنے پر مجبور نہ کیا جاتا تو ان کے ساتھ یہ حادثہ پیش نہ آتا۔ انہوں نے ایک مصیبت سے جان چھڑانے کی کوشش مگر ایک اور مصیبت میں گرفتار ہوگئے۔آلان کردی کی پھوپھی کا کہنا تھا کہ ہم ساحلی بچے کے حوالے سے دنیا کو یاد دلاتے رہے ہیں۔ ہم لوگوں کے دلوں میں اس کی یاد پیدا کرتے رہے ہیں گے تاکہ وہ دوسروں کی مدد کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں جو صدمہ پہنچ چکا ہے وہ الفاظ سے دور نہیں ہوسکتا۔ میرے اور میرے بھائی کا صدمہ ناقابل بیان ہے۔ جب میں اپنے بھائی کے ساتھ سمندر کے کنارے آئی تو اس نے کہا کہ ادھر دیکھو میرے خاندان کے ساتھ کیا ہوا۔ میں اب مزید زندہ نہیں رہنا چاہتا۔ وہ آج تک اپنے نفسیاتی دباؤ سے باہر نہیں آ سکا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا